Islamic Quotes
Islamic quotes are a source of inspiration, motivation and guidance for millions of Muslims around the world.
Here you can read famous collection on it.
اپنے ٹوٹے ہوئے دل کو جائے نماز پر لے جائیں اور سجدے کے سکون کو اپنے اندر کے درد کو کم کرنے دیں، اور جب آپ دعا کرلیں۔ تو یقین رکھیں کہ اللہ نے آپکی دعائیں سن لی ہیں اور اسکی مدد آپکو صحیح وقت پر، کامل طریقے سے پہنچے گی۔
اللہ کو چھوڑ دو گے تو کوئی چیز ہاتھ نہیں آئے گی جہاں اتنا صبر کیا ہے وہاں تھوڑا صبر اور سہی، پھر دیکھو جو ابتک تمہارے نصیب کا حصہ نہیں تھا وہ بھی تم تک پہنچا دیا جائے گا۔ غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ تم ایک ہار پہ اسکی فتح کو بھول گئے ہو جس سے اللہ نے تمکو ہمکنار کیا ہے؟ اسکی رحمتوں کو یاد کرو اور ذہن نشین کرلو کہ تمہارا رب ہر شے پہ قدرت رکھتا ہے۔
اگر اللہ کچھ محرومیوں کو ہماری ذات کا حصہ بناتا ہے تو بہت سی رحمتوں سے بھی ہمیں نوازتا ہے اگر وہ کوئی داستان ادھوری چھوڑتا ہے تو بہت سے قصوں کو ان کے پرسکون اختتام تک بھی لاتا ہے، زندگی اسی کا نام ہے کچھ مل گیا اور کسی کو کھو دیا۔ جو صبر نہیں کرتے وہ ہمیشہ بے چینی میں مبتلا رہتے ہیں اور جو صبر کرلیتے ہیں اللہ اُنہیں اپنی چاہت میں سکون دے دیتا ہے، تو پھر کیوں ظلم کررہے ہو خود پر؟ اس کی چاہت کو اول رکھو گے تو وہ تمہارا ہر اختتام پرسکون بنادے گا تم واقف نہیں شاید ہمارا رب ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
اللہ پاک کی خوبصورت صفت ہے کہ جب ہم غفلتوں کے ٹوکرے اٹھا کر اسکے در پر جاتے ہیں تو وہ رد نہیں کرتا، پھٹکار نہیں دیتا، پچھلی توبہ یاد نہیں کرواتا، بھگا نہیں دیتا، وہ تو دل کو دیکھتا ہے، نیتوں کو دیکھتا ہے، ندامت کو دیکھتا ہے اور بندگی کو بھی، دل میں سکون عطا کرتا ہے اور معاملہ ٹھیک کردیتا ہے۔
Islamic Motivational Quotes in Urdu
تم کسی سے نا امید ہو؟ کس لیئے دعا کرنا چھوڑ دی ہے؟ وہ رب جو کل کائنات کا خالق ہے وہ جو رحمن و رحیم ہے، وہ جو کہتا ہے مجھ سے مانگو، تو کیا تم اسکی رحمت سے واقف نہیں ہو؟ وہ جس نے آج تک پالا ہے وہ کیا آگے تم کو تنہا کردیگا؟ جس نے آج تک اسباب پیدا کیئے ہیں وہ کیا اب تمہیں تمہارے حال پر چھوڑ دیگا؟ بالکل نہیں ہر گز نہیں اس لیئے مایوسی کو دل سے نکال باہر پھینکو اور اس پر یقین رکھو وہ تمہارا بھی رب ہے وہ تمہیں ضرور عطا کریگا۔
کبھی غور کیا ہے انسانوں سے ہم کتنی بلند آواز میں بات کرتے ہیں اور وہ پھر بھی ہمارے اصل جذبات نہیں سمجھ پاتے اور اللہ سے ہم کتنی آہستہ سے بات کرتے ہیں اور وہ ہر لفظ کی تڑپ سمجھ لیتا ہے۔
کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو دعائیں ہم یہ سوچ کر مانگنا چھوڑ دیتے ہیں کہ یہ تو ممکن نہیں ہے، یہ ہمیں کیسے مل سکتا ہے؟ اللہ وہی دعائیں قبول کرکے ہمیں احساس دلاتا ہے کہ دیکھ میرے بندے میرے لیئے کچھ بھی ناممکن نہیں۔
طویل ہے مسافت مگر منزل کا یقیں ہے، آزمائش سخت ہے مگر وہ بھی تو رحیم ہے، مجھے راستوں سے مت ڈراؤ،اے دنیا والو۔ میں جس کی آس پر ہوں وہ رب کریم ہے۔
اللہ تعالی کبھی بھی تمہیں بلاوجہ غم میں مبتلا نہیں کرتا، اور نہ ہی وہ تمہیں بنا مقصد کے یہاں تک لایا ہے، وہ اگر ان بیشمار لوگوں میں سے تمہیں دعا کی توفیق دے رہا ہے تو جان لو کہ وہ چاہتا ہے کہ تم اسے مناؤ اور وہ تم سے راضی ہو جائے۔
قرآن پاک میں ایک ایسی آیت ہے جس کا ترجمہ ہے "وہ تمہیں اس سے بہتر کچھ دیگا جو تم سے لیا گیا تھا" اور میں نہیں سمجھتی کہ قرآن سے زیادہ تسلی بخش اور پرسکون کوئی چیز ہے اس دنیا میں۔
اللہ تو رات کو دن میں بدلنے پر قادر ہے، آپ کو کیا لگتا ہے کہ وہ آپ کے درد کو خوشی میں نہیں بدل سکتا؟ اور جو آپ مانگ رہے ہو اللہ سے اگر وہ آپ کے حق میں بہتر ہے تو صبر رکھیں وہ آپکو ضرور عطا کیا جائے گا۔
پریشان نہیں ہوں، یہ تکلیف، یہ مشکلات کچھ وقت کی ہے اس کے بعد اللہ کا کرم ہوگا، اور یہ مشکل وقت راحت میں بدل جائے گا! یاد رکھو۔۔ اللہ اپنے بندے کو اسکی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔
Islamic Inspirational Quotes
چہرے پہ پریشانی کیوں؟ دل میں سوال کیوں؟ کیوں یقین ڈگمگا رہا ہے؟ دل کو بتاؤ! جو اللہ یوسف کو مصر کا شہنشاہ بناسکتا ہے، یونس کو مچھلی کے پیٹ میں آیت کریمہ پڑھوا سکتا ہے، موسی کی مدد کیلیے سمندر کو دو حصوں میں کرسکتا ہے، وہ تمہاری پریشانیوں کو خوشی میں تبدیل کرنے کی بھی قدرت رکھتا ہے۔ ذرے ذرے کی خبر رکھنے والا تمہیں کیسے اکیلا کیسے چھوڑ سکتا ہے۔
کیا آپکو معلوم ہے کہ فرض نماز اور تہجد میں کیا فرق ہے؟ فرض نمازوں کیلیے انسان (منادی) آذان دیتا ہے، فرض نمازوں کیلیے ندا کو سب انسان سنتے ہیں جبکہ تہجد کی ندا کو بعض خوش بخت انسان سنتے ہیں۔فرض نماز کو بہت سارے لوگ ادا کرتے ہیں، جبکہ تہجد کو اللّٰہ تعالی کے خاص بندے ادا کرتے ہیں۔ فرض نماز کی پکار ہے "حیی علی الصلاتہ " یعنی " آؤ نماز کی طرف " جبکہ تہجد کیلیے پکار ہے "ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا میں اسکو عطا کروں؟" اے اللہ ہمیں فرض نمازوں کے ساتھ تہجد کو بھی ادا کرنے کی محبت نصیب فرما آمین۔
تم مانگنے میں حد کردو اللہ دینے میں حد توڑ دے گا بےشک وہی دینے والا ہے۔
تہجد کا پہلا سجدہ، سارے دن کے غموں کا آخری سجدہ ہوتا ہے۔
ہماری اوقات صرف ایک سفید چادر ہے جس کو خود اوڑھنے کی ہمیں طاقت بھی نہ ہوگی۔
مت ہوا کرو مایوس۔۔ اللہ پاک ہر شے پر دسترس رکھتا ہے، وہ تمہاری دعائیں قبول کریگا اور تمہیں ہر غم سے آزاد بھی۔
کاش کہ نصیب والوں میں میرا بھی نام ہوجائے! کہ زندگی کی مدینے میں شام ہوجائے۔
اپنے جسم اور روح کو پاک رکھیں کیا معلوم کب اللہ تعالٰی سے ملاقات ہوجائے۔
اکثر زمین والوں کے ستائے ہوئے آسمان والے کے لاڈلے ہوا کرتے ہیں۔
زمین والے مایوس کرسکتے ہیں مگر آسمان والا نہیں۔
Islamic Heart touching Quotes In Urdu Text
صاحب کردار وہ ہے جو کسی کے کردار پہ بات نہ کرے۔
عطر سے کپڑوں کو مہکانا کوئی بڑی بات نہیں، مزہ تو جب ہے کہ کردار سے خوشبو آئے۔
ہر وقت یہ ذہن میں رکھا کریں کہ، اللہ سن بھی رہا ہے اللہ دیکھ بھی رہا ہے۔
اللہ جب راضی ہوتا ہے تو سب سے پہلے سجدے کی توفیق دیتا ہے پھر جائے وہ سجدہ خوشی کا ہو یا پھر غم کا۔
بہترین ہے وہ راستہ جس کی منزل اللہ کی طرف لے جائے۔
ظلم کتنی بھی بلندی پر کیوں نہ ہو لیکن اللہ تعالٰی کے پاس انصاف ضرور ہوتا ہے۔
حسد کرو گے تو کچھ بھی حاصل نہ کر پاؤ گے، شکر کرو گے تو گن نہ پاؤ گے۔
انسان کا ہر عضو اللہ پاک کی امانت ہے، زبان میں امانت یہ ہے کہ انسان اسے جھوٹ، غیبت، چغلی، اور بدکلامی میں استعمال نہ کرے۔
کمال کی بات ہے نا اللہ ایک ہے مگر پھر بھی وہ ہر ایک کا ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا! جو تمہاری خاموشی سے تمہاری تکلیف کا اندازہ نہ کرسکے اس کے سامنے اظہار کرنا صرف لفظوں کو ضائع کرنا ہے۔
صرف اللہ تعالی ہی وہ شہنشاہ ہے جو مانگنے پہ خوش اور نہ مانگنے پر ناراض ہو جاتا ہے۔
دینا شروع کر دیں! آنا خود ہی شروع ہوجائے گا عزت بھی، اور رزق بھی۔۔
Allah Quotes In Urdu
اللہ پاک کے آگے رونے سے درد سکون میں بدل جاتے ہیں۔
لوگ سمجھتے ہیں دولت والے کامیاب ہوگئے، شہرت والے کامیاب ہوگئے جبکہ قرآن کہتا ہے! (قد افلح المومنون) "کامیاب ہوگئے ایمان والے"۔
جب انسان صبر کرلیتا ہے تو اس کے ساتھ ہوئی ہر زیادتی کا جواب اللہ خود دیتا ہے۔
بےشک تم جہاں بھی ہو، جیسی بھی حالت میں ہو، اللہ تمہارے ساتھ ہے۔
تم یہ سوچ کے دھوکا دیتے ہو کہ انسان نے نہیں دیکھا لیکن تم یہ بھول جاتے ہو انسان کو بنانے والا دیکھ رہا ہوتا ہے۔
جن کے دل میں مکافات عمل کا خوف ہو، وہ لوگ برا کرنے سے پہلے ہزار بار سوچتے ہیں۔
کچھ وقت اللہ کو دینے سے خود کا وقت بدل جاتا ہے۔
تمہیں اس فانی دنیا میں ہر اس چیز سے بچھڑنا ہے، جس سے تم محبت کرتے ہو۔
محبت میں لاڈ اٹھائے جاتے ہیں، یقین نا آئے تو سورہ الضحی کی تلاوت کرلیں اور ترجمہ پڑھیں ساتھ۔
اللہ جو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جو چاہتا ہے وہ قائم رکھتا ہے۔ (القرآن)
پردہ پابندی نہیں پاکیزگی ہے۔
حیاء کے پردوں میں لڑکی، ہر روپ سے بہترین لگتی ہے۔
اپنے آپ کو لوگوں کیلیے تبدیل مت کریں بلکہ خود کو اللہ تعالٰی کیلیے بدلیں۔
غم نہ کرو یہ دنیا اسکے رنگین نظارے سب عارضی ہیں چاہے کچھ حاصل ہو نہ ہو، لیکن ہمیشہ رہنے والی آخرت کی زندگی ہے بس اسی کی تمنا کرو اور اللہ کے احکامات کی پیروی کرو۔
اور کچھ دروازے تو اللہ پاک ہماری حفاظت کیلیے بند کرتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ہمارے حق میں کیا کیا بہتر ہے کیا نہیں۔
Best Islamic Quotes Images
نماز گناہوں کو مٹا دیتی ہے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان رفعت کوئی کیا جانے جہاں وہ ہیں وہاں تک فکر انسانی نہیں جاتی۔
اللہ پاک کی رضامندی بہت بڑی چیز ہے۔
اگر تم کسی شخص کو چھوڑ دو تو پھر اس کےلیے اپنی زبان گونگی اور آنکھیں اندھی کرلو۔
ایمان اور حیاء ایسے پرندے ہیں کہ ان میں سے کوئی ایک آدھ بھی اڑ جائے تو دوسرا خودبخود اڑ جاتا ہے۔
ہر ڈھلتے سورج نے مجھے اداس کیا اور اس حقیقت کے روبرو کیا کہ ہر آغاز کا ایک اختتام ہے ہر کہانی کا انجام اور ہر عروج کا زوال ہے، مجھے یہ منظر دیکھ کر احساس ہوا کہ تبدیلی کائنات کا اصول ہے صدا بہار کچھ نہیں ہوتا "نہ غم نہ خوشی اور نہ ہم"۔
اے اللہ میری خوشی سے زیادہ تیری رضا ضروری ہے، جو بھی میرے حق میں لکھا ہو مجھے اس پہ راضی رہنے کی طاقت اور ہمت عطا کرنا۔
پھر کچھ یوں ہوا کہ اللہ تعالٰی سے دوستی کرلی۔
دونوں جہانوں میں سکون کا واحد ذریعہ "اللہ تعالٰی "۔
پوری دنیا کا سکون ایک طرف اور نماز پڑھنے کے بعد والا سکون ایک طرف۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا! شکر ادا کرتے رہا کرو اس رب کا جو برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتا مگر اوقات سے زیادہ سکھ ضرور عطا کرتا ہے۔
Islamic Captions
ضرور قبول ہونگی تمہاری دعائیں یہ وعدہ ہے اللہ کا اللہ تمہاری بہتری کیلئے تاخیر ضرور کرتا ہے لیکن وہ بھولتا نہیں ضرور عطا کرتا ہے۔
بکھرنا تو لازم تھا تم نے اللہ کی دہلیز تک جو جانا تھا۔
صبر کی حد یہ ہے کہ تقدیر کے لکھے پر کوئی اعتراض نہ ہو۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اگر خوش رہنا چاہتے ہو تو نہ کسی سے امید رکھو اور نہ شکوہ کرو۔
دعا مانگ کر انتظار کرو قسمت کے بدل جانے کا کیونکہ اللہ کے دربار میں کوئی دعا رد نہیں ہوتی۔
اللہ کو بہت پسند ہے جب تم دنیا سے نہیں اس سے مانگتے ہو۔
رب فرماتا ہے! سب کو چھوڑ کر اندھا اعتبار کرلو مجھ پر یقین کرو میں اپنے وعدوں کا بڑا ہی سچا ہوں۔
زیادہ سوچو گے تو پریشان رہوگے بہتر یہی ہے کہ اپنے معاملات اللہ پر چھوڑ دیا کرو۔
اپنے فیصلوں کو اللہ پر چھوڑ دو مایوسی تمہیں چھوڑ دے گی۔
اور دنیا کی زندگی سوائے دھوکے کے اور کچھ بھی نہیں۔
ٹوٹے دلوں میں بھی تو رب بستا ہے۔
صبر کی دو صورتیں ہیں! جو ناپسند ہو اسے برداشت کرنا اور جو پسند ہو اسکا انتظار کرنا۔
Best Islamic Status
ایک اللہ ہی ہے جو ہر کسی کا پردہ رکھ سکتا ہے بس۔
ناممکن صرف ہمارے لیئے ہوتا ہے یا ہمیں نظر آتا ہے لیکن اللہ تعالٰی کےلیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا وہ بس کن کہتا ہے اور ہماری مشکل آسان ہوجاتی اور دعا قبول ہوجاتی ہے۔
تہجد کا وقت تھا، چند آنسو تھے، اندھیری رات تھی، میں تھی، اللہ کی محبت تھی، اور میں سجدے میں گر کر رونے لگی، روتے روتے کب اللہ نے مجھے سنبھال لیا پتا ہی نہیں چلا۔
ناراض ہو کر بھی ساتھ نہیں چھوڑتا اللہ کی ناراضگی بھی کتنی پیاری ہے۔
اور خدا اپنے بندے کو بکھرنے سے پہلے سنبھال لیتا ہے۔
Whether you are going through a difficult time, seeking knowledge, or simply looking for some words of wisdom, Islamic quotes in Urdu can provide comfort and solace. These quotes are often drawn from the Qur'an, Hadith, and the teachings of Islamic scholars, and cover topics such as faith, love, family, friendship, success, and more. Reading and meditating on these verses can help you strengthen your relationship with Allah and find meaning and purpose in your life.
You might also like this :-